إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الكبائر باب: کبیرہ گناہوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 178
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا جْعَفَرٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ إِلَيْهَا النَّاسُ رُءُوسَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ " .
قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ السَّرِقَةِ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی زنا کرنے والا جس وقت زنا کرتا ہے وہ (کامل) مومن نہیں ہوتا، اور نہ ہی کوئی چوری کرنے والا جس وقت چوری کرتا ہے وہ (کامل) مومن ہوتا ہے، اور نہ ہی کوئی لٹیرا ایسی اہمیت کی حامل اور بڑی لوٹ مار کرتا ہے کہ لوگ اس کی طرف اپنی نظریں اٹھا کر دیکھ رہے ہوں جبکہ وہ اس وقت (کامل) مومن ہو۔“
میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کا ایک شاہد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے بھی ہے جو عنقریب کتاب السرقة (چوری کے بیان) میں آئے گی۔