إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة الضحى باب: نمازِ چاشت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1767
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - "أَنَّهَا كَانَتْ تُصَلِّي الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ قَاعِدَةً، قَالَ: صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى نِصْفِ أَجْرِ صَلَاةِ الْقَائِمِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ، وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَبَعْدَهَا.ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”وہ چاشت کی آٹھ رکعات بیٹھ کر ادا کیا کرتی تھیں، اور (اس کی بابت رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ) ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں نصف ہوتا ہے۔““ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔ نیز اس کا ایک شاہد سیدنا مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو مغرب سے پہلے اور بعد کی نماز کے باب میں گزر چکی ہے۔