إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة الضحى باب: نمازِ چاشت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1765
وَعَنْ أُمِّ هَانِئِ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ إِلَى غُسْلِهِ فَسَتَرَتْهُ فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبَهُ فَالْتَحَفَ بِهِ ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ سُبْحَةَ الضُّحَى".
رَوَاهُ الْحَارِثُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ وَأَبِي دَاوُدَ وَابْنِ مَاجَهْ بِنَقْصِ أَلْفَاظٍ.ترجمہ
سیدہ ام ہانئ بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ غسل فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ کا پردہ کیا، پھر آپ ﷺ نے اپنا لباس مبارک لیا اور اسے اوڑھ لیا، پھر آپ ﷺ نے چاشت کی آٹھ رکعات نماز ادا کی“، اس حدیث کو امام حارث اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز یہ روایت کچھ الفاظ کی کمی کے ساتھ صحیحین (بخاری و مسلم)، ابوداؤد اور ابن ماجہ میں بھی موجود ہے۔