إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الوتر بخمس ركعات أو بسبع أو بثلاث عشرة ركعة باب: پانچ، سات یا تیرہ رکعت وتر کا بیان۔
حدیث نمبر: 1747
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِتِسْعٍ حَتَّى إِذَا بَدُنَ وَكَثُرَ لَحْمُهُ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِيهِمَا: ( إِذَا زُلْزِلَتِ ) وَ ( قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ. ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (ابتدا میں) نو رکعات وتر ادا فرمایا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ کا جسمِ مبارک کچھ بھاری ہو گیا اور اس پر گوشت بڑھ گیا تو آپ ﷺ سات رکعات وتر پڑھنے لگے اور ان کے بعد بیٹھ کر دو رکعتیں ادا فرماتے، جن میں آپ ﷺ ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ کی تلاوت فرماتے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔