❮
❯
حدیث نمبر: 1746
وَعَنْ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ: "كَانَ أَبُو مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِذَا صَلَّى بِنَا الْغَدَاةَ يُقْرِئُنَا، فَأَتَى عَلِيٌّ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِي عَنِ الْوِتْرِ فَقَالَ: ثَلَاثٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَاحِدَةٍ، وَخَمْسٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ ثَلَاثٍ، وَسَبْعٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ خَمْسٍ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
ترجمہ

ابو تمیمہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ جب ہمیں صبح کی نماز پڑھاتے تو ہمیں قرآنِ کریم پڑھ کر سناتے تھے، (پڑھاتے پڑھاتے) جب وہ میرے پاس پہنچے تو میرے پہلو میں بیٹھے ایک شخص نے ان سے وتر کے متعلق سوال کیا، جس پر انہوں نے فرمایا: ”تین رکعتیں مجھے ایک سے زیادہ پسند ہیں، پانچ رکعتیں مجھے تین سے زیادہ محبوب ہیں اور سات رکعتیں مجھے پانچ سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1746
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند الصحيح»