❮
❯
حدیث نمبر: 1722
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَحْدَثْتُمْ قِيَامَ رَمَضَانَ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، إِنَّمَا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ فَدُومُوا عَلَى الْقِيَامِ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ، فَإِنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ابْتَدَعُوا بِدْعَةً لَمْ يَكْتُبْهَا اللَّهُ عَلَيْهِمْ، ابْتَغَوْا بِهَا رِضْوَانَ اللَّهِ، فَلَمْ يَرْعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا، فَعَابَهُمُ اللَّهُ بِتَرْكِهَا قَالَ ( وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم نے قیامِ رمضان (تراویح) کو رواج دیا ہے حالانکہ یہ تم پر فرض نہیں کیا گیا تھا، تم پر تو صرف روزے فرض کیے گئے تھے، لہٰذا جب تم نے اسے شروع کر ہی دیا ہے تو پھر اس قیام پر ہمیشگی اختیار کرو، کیونکہ بنو اسرائیل کے کچھ لوگوں نے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان پر لازم نہیں کیا تھا، انہوں نے اسے محض اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اختیار کیا تھا، مگر پھر انہوں نے اس کی ویسی لاج نہ نبھائی جیسی نبھانے کا حق تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے ترک کر دینے کی بنا پر ان کی مذمت فرمائی، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا﴾ ”اور رہبانیت (لذتوں کو ترک کرنا) جسے انہوں نے خود ایجاد کر لیا تھا“ آخرِ آیت تک۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1722
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع، ورجاله ثقات»