إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب قيام الليل وما يفعله من نام وفي نفسه أن يصلي من الليل وما يفعل من أصبح ولم يوتر باب: قیام اللیل کا بیان، اور جو اس ارادے سے سوئے کہ رات کو نماز پڑھے گا وہ کیا کرے، اور جو صبح کرے اور وتر نہ پڑھا ہو وہ کیا کرے۔
حدیث نمبر: 1694
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ مِنَ اللَّيْلِ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ فَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ كُتِبَا مِنَ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی مرد رات کے وقت نماز پڑھے اور اپنی اہلیہ کو بھی بیدار کرے، پھر وہ دونوں مل کر دو رکعتیں ادا کریں، تو ان دونوں کا نام ﴿الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ﴾ ”اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں“ کی فہرست میں لکھ دیا جاتا ہے۔“ اس روایت کو حارث بن ابی اسامہ نے موقوفاً بیان کیا ہے۔