❮
❯
حدیث نمبر: 1690
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَعَالَى - لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي وَشَفَقَتِهِ مِمَّا عِنْدِي. وَرَجُلٌ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَفَرَّ أَصْحَابُهُ يَعْلَمُ مَا عَلَيْهِ فِي الْفِرَارِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهْرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ: يَا مَلَائِكَتِي، انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي رَجَعَ حَتَّى أُهْرِيقَ دَمُهُ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْهُ قِصَّةَ الْجِهَادِ فَقَطْ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہمارا رب دو شخصوں سے نہایت خوش ہوتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل و عیال کو چھوڑ کر نماز کی طرف اٹھ کھڑا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کی طرف دیکھو کہ یہ میرے عذاب کے ڈر سے (عبادت میں مشغول) ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، پھر اس کے ساتھی (میدانِ جنگ سے) پسپا ہوگئے لیکن اسے علم تھا کہ پیٹھ پھیرنے میں کتنا گناہ ہے اور پلٹ کر لڑنے میں کتنا ثواب ہے، چنانچہ وہ واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا؛ تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ میرے پاس موجود جزا کی رغبت اور میرے ہاں کی پکڑ کے خوف سے واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو یعلی، احمد بن حنبل، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں اس کا صرف جہاد سے متعلقہ حصہ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1690
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 99، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2557»