إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب قيام الليل وما يفعله من نام وفي نفسه أن يصلي من الليل وما يفعل من أصبح ولم يوتر باب: قیام اللیل کا بیان، اور جو اس ارادے سے سوئے کہ رات کو نماز پڑھے گا وہ کیا کرے، اور جو صبح کرے اور وتر نہ پڑھا ہو وہ کیا کرے۔
حدیث نمبر: 1689
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَهَجَّدَ سَجَدَ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي سَوْرَةَ.ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب نمازِ تہجد ادا فرماتے تو ہر دو رکعتوں کے درمیان سجدہ فرماتے تھے۔“ اسے امام اسحاق نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جس کی وجہ اس کے راوی ابوسورہ کا ضعف ہے۔