إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب قيام الليل وما يفعله من نام وفي نفسه أن يصلي من الليل وما يفعل من أصبح ولم يوتر باب: قیام اللیل کا بیان، اور جو اس ارادے سے سوئے کہ رات کو نماز پڑھے گا وہ کیا کرے، اور جو صبح کرے اور وتر نہ پڑھا ہو وہ کیا کرے۔
حدیث نمبر: 1688
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - "أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رَكْعَةٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ. ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو رات کی نماز کی ایک رکعت میں یہ فرماتے ہوئے سنا: «سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“۔ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے۔