إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب الصلاة بعد العصر باب: عصر کے بعد نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1675
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : "أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ فَزَجَرَهُ، وَقَالَ: لَا تُصَلِّ بَعْدَ الْعَصْرِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو عصر کے بعد نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو اسے (اس عمل سے) سختی کے ساتھ روکا اور فرمایا: ”تم عصر کے بعد نماز نہ پڑھو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عصر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔