إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب فيمن سجد لله سجدة وفيمن استحب الإكثار من الركوع والسجود وغير ذلك باب: جو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرے، اور جنہوں نے کثرتِ رکوع و سجود کو مستحب جانا، وغیرہ۔
حدیث نمبر: 1642
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: "قِيلَ لِثَوْبَانَ: حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ، وَهُوَ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ بِاخْتِصَارٍ.ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے عرض کیا گیا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سنائیے، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جو بندہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور ایک سجدہ بجا لاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سجدے کی برکت سے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کی ایک خطا مٹا دیتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی اور مسدد نے روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ مسدد کے ہیں؛ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں تاہم یہ روایت سنداً منقطع ہے، جبکہ یہی حدیث صحیح مسلم میں اختصار کے ساتھ موجود ہے۔