إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب فيمن سجد لله سجدة وفيمن استحب الإكثار من الركوع والسجود وغير ذلك باب: جو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرے، اور جنہوں نے کثرتِ رکوع و سجود کو مستحب جانا، وغیرہ۔
عَنْ أَبِي ذَرٍّ، "أَنَّهُ كَانَ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَيَرْفَعُ وَيَسْجُدُ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ رَجُلٌ لَا أَعْرِفُهُ. فَقَالَ: مَا مِنْهَا سَجْدَةٌ أَوْ رَكْعَةٌ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالْحَاكِمُ، وَالْبَيْهَقِيُّ بِلَفْظِ: عَنِ الْمُخَارِقِ قَالَ: "مَرَرْتُ بِأَبِي ذَرٍّ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَأَنَا حَاجٌّ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ مَنْزِلَهُ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي يُخِفُّ الْقِيَامَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ: "إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ" وَ"إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ" وَيُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، رَأَيْتُكَ تُخِفُّ الْقِيَامَ وَتُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ. فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً أَوْ يَرْكَعُ لَهُ رَكْعَةً إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً".
وَسَيَأْتِي فِي آخِرِ كِتَابِ الْمَوَاعِظِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ الطَّوِيلِ: "يَا أَنَسُ، أَكْثِرِ الصَّلَاةَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ تُحِبُّكَ حَفَظَتُكَ".سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وہ (نفل نماز میں کثرت کے ساتھ) رکوع اور سجدہ کر رہے تھے، تو ایک شخص نے جس کو میں نہیں پہچانتا، ان کے اس عمل پر اعتراض کیا، جس پر انہوں نے فرمایا: ہر وہ سجدہ یا رکوع جو بندہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کی ایک خطا مٹا دیتا ہے“۔ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ نیز اسے ابن ابی شیبہ، احمد بن حنبل، حاکم اور بیہقی نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ مخارق بیان کرتے ہیں کہ ”میرا گزر مقامِ ربذہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ میں حج کے لیے جا رہا تھا، میں ان کے گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں، آپ قیام کو اتنا مختصر کر رہے تھے جتنی دیر میں ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ اور ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ﴾ پڑھی جاتی ہے، البتہ رکوع اور سجدے کثرت سے کر رہے تھے، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا: اے ابوذر! میں نے دیکھا کہ آپ قیام تو مختصر کر رہے ہیں لیکن رکوع اور سجدے بہت زیادہ کر رہے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جو بندہ بھی اللہ کے حضور ایک سجدہ یا ایک رکوع کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے سبب اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے لیے ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے““۔ اور عنقریب کتاب المواعظ کے آخر میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی طویل حدیث آئے گی جس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! دن اور رات میں کثرت سے نماز پڑھا کرو، تمہارے محافظ (فرشتے) تم سے محبت کرنے لگیں گے“۔