إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صلاة العيدين— عیدین کی نماز کا بیان۔
باب التكبير في صلاة العيد والقراءة فيها وما جاء في الصلاة قبلها وبعدها باب: نمازِ عید میں تکبیرات اور قراءت کا بیان، اور اس سے پہلے اور بعد میں نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَعِنْدَهُ شَيْخٌ فَذَكَرْنَا مَا يُقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ، فَقَالَ الشَّيْخُ: صَحِبْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ إِلَى الزَّاوِيَةِ يَوْمَ عِيدٍ وَإِذَا مَوْلًى لَهُمْ يُصَلِّي بِهِمْ فَقَرَأَ بِ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى ) قَالَ أَنَسٌ: لَقَدْ قَرَأَ بِالسُّورَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَرَأَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعِيدِ".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.عمارہ بن زاذان بیان کرتے ہیں کہ ہم ثابت البنانی کے پاس موجود تھے اور وہاں ایک بزرگ بھی تشریف فرما تھے، ہم نے عیدین میں تلاوت کی جانے والی سورتوں کا تذکرہ کیا تو ان بزرگ نے بتایا کہ ”میں عید کے روز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ (بصرہ کے مقام) زاویہ کی طرف گیا، وہاں ان کا ایک غلام انہیں نماز پڑھا رہا تھا، اس نے نماز میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى﴾ اور ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ کی تلاوت کی، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ اس نے وہی دو سورتیں پڑھی ہیں جن کی تلاوت رسول اللہ ﷺ عید کی نماز میں فرمایا کرتے تھے۔“ اس روایت کو امام طیالسی اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، تاہم تابعی راوی کے مجہول ہونے کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔