إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صلاة العيدين— عیدین کی نماز کا بیان۔
باب التكبير في صلاة العيد والقراءة فيها وما جاء في الصلاة قبلها وبعدها باب: نمازِ عید میں تکبیرات اور قراءت کا بیان، اور اس سے پہلے اور بعد میں نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدِ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ فِي الْأُولَى، وَخَمْسًا فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيِّ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَعْدٍ الْقَرَظِ رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْحَاكِمُ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ ، وَابْنُ الْجَارُودِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ.
قَالَ: وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ. قَالَ: وَهَكَذَا رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ "أَنَّهُ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ نَحْوَ هَذِهِ الصَّلَاةِ" وَهُوَ قَوْلُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، وَبِهِ يَقُولُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ، وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ "أَنَّهُ قَالَ فِي التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ: تِسْعُ تَكْبِيرَاتٍ: فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ يَبْدَأُ بِالْقِرَاءَةِ ثُمَّ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا مَعَ تَكْبِيرَةِ الرُّكُوعِ" قَالَ: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا، وَهُوَ قَوْلُ أَهْلِ الْكُوفَةِ، وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عید کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔“ اسے حارث نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے راوی عبداللہ بن عامر الاسلمی ضعیف ہیں؛ البتہ اس کے شواہد موجود ہیں جن میں سے ایک سیدنا سعد قرظ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جسے دارمی، ابن ماجہ اور حاکم نے روایت کیا، اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ابن الجارود نے اور سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث سے امام ترمذی نے اسے روایت کر کے حسن قرار دیا۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ: ”نبی کریم ﷺ کے بعض صحابہ اور دیگر اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔“ نیز وہ فرماتے ہیں کہ اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”انہوں نے مدینہ منورہ میں اسی کے مثل نماز پڑھائی تھی“ اور یہی اہل مدینہ کا قول ہے اور امام مالک بن انس، امام شافعی، امام احمد اور اسحاق اسی کے قائل ہیں۔ جبکہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”انہوں نے عیدین کی تکبیرات کے متعلق فرمایا: کل نو تکبیریں ہیں؛ پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں، اور دوسری رکعت میں پہلے قراءت شروع کرے پھر رکوع کی تکبیر سمیت چار تکبیریں کہے۔“ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے ایک سے زائد صحابہ کرام سے اسی طرح مروی ہے، اور یہی اہل کوفہ کا قول اور سفیان ثوری کا مسلک ہے۔