إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قصر الصلاة— نماز قصر کرنے کا بیان۔
باب الصلاة بمنى وما جاء فى القصر والإتمام باب: منیٰ میں نماز کا بیان، اور قصر و اتمام کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1572
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ: "أَتَيْنَا أَبَا ذَرٍّ بِالْبَلْدَةِ - وَهِيَ مِنًى - فَقِيلَ لَهُ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى أَرْبَعًا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعًا، ثُمَّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَصَلَّوْا رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
ایک شخص سے مروی ہے کہ ہم مقامِ بلدة (جو کہ منیٰ ہے) میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ان سے ذکر کیا گیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چار رکعتیں پڑھائی ہیں، جس پر انہوں نے بھی اٹھ کر چار رکعتیں ہی ادا کیں اور پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی معیت میں نماز ادا کی ہے اور ان سب نے (منیٰ میں) دو ہی رکعتیں ادا فرمائی تھیں“۔ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کی سند اپنے بعض راویوں کی جہالت (نامعلوم ہونے) کے سبب ضعیف ہے۔