إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السهو— سجدۂ سہو کا بیان۔
كتاب السهو باب: سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1463
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِضِعْفِ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(نماز کے دوران امام کو غلطی پر متنبہ کرنے کے لیے) تسبیح کہنا مردوں کے لیے ہے، جبکہ تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور راوی ابو ہارون عبدی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کی سند کمزور ہے۔