إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السهو— سجدۂ سہو کا بیان۔
كتاب السهو باب: سجدۂ سہو کا بیان۔
حدیث نمبر: 1462
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَجْدَتَا السَّهْوِ تُجْزِئَانِ مِنْ كُلِّ زِيَادَةٍ وَنَقْصٍ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ حَكِيمِ بْنِ نَافِعٍ .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سجدہ سہو کے دو سجدے (نماز میں ہونے والی) ہر قسم کی زیادتی اور کمی کے لیے کافی ہو جاتے ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے راوی حکیم بن نافع ضعیف ہیں۔