إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب مسح الحصى في الصلاة باب: نماز میں کنکریاں ہٹانے کا بیان۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَأَنْ يُمْسِكُ أَحَدُكُمْ يَدَهُ عَنِ الْحَصَى خَيْرٌ لَهُ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ سُودِ الْحَدَقَةِ، فَإِنْ غَلَبَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ فَلَيْمَسَحْ مَسْحَةً وَاحِدَةً " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، ثَنَا شُرَحْبِيلُ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَأَنْ يُمْسِكَ أَحَدُكُمْ عَنِ الْحَصَى خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِائَةُ نَاقَةٍ كُلُّهَا أَسْوَدُ الْحَدَقِ " .
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ . . . فَذَكَرَهُ .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو النَّضْرِ وَابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ وَهَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالُوا: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کسی کا (دورانِ نماز زمین کی) کنکریوں کو چھیڑنے سے اپنے ہاتھ کو باز رکھنا اس کے لیے سیاہ پتلیوں والی سو اونٹنیوں سے بہتر ہے، پس اگر تم میں سے کسی پر شیطان غالب آ جائے تو وہ (صرف) ایک مرتبہ ہاتھ پھیر کر انہیں برابر کر لے۔“ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کنکریوں کو ہاتھ لگانے سے رک جانا تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تمہارے پاس سو ایسی اونٹنیاں ہوں جو سب کی سب سیاہ چشم ہوں۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے، نیز امام ابن خزیمہ نے بھی اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔