إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب مسح الحصى في الصلاة باب: نماز میں کنکریاں ہٹانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1426
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْحَةٍ وَاحِدَةٍ عَلَى الْحَصَى " .
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ مُعَيْقِيبٍ .ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”(دورانِ نماز سجدہ گاہ سے) کنکریاں برابر کرنے کے لیے ایک مرتبہ ہاتھ پھیرنے کی رخصت عطا فرمائی ہے۔“ میں کہتا ہوں کہ اس روایت کا ایک شاہد (تائیدی روایت) صحیحین اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے۔