إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب مسح الحصى في الصلاة باب: نماز میں کنکریاں ہٹانے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُحَرِّكُ الْحَصَى وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِلرَّجُلِ: هُوَ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ضَعَّفُوهُ، وَالْأَعْمَشُ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ، لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، إِنَّمَا رَآهُ رُؤَيَةً بِمَكَّةَ يُصَلِّي خَلْفَ الْمَقَامِ، فَأَمَّا طُرُقُ الْأَعْمَشِ عَنْ أَنَسٍ فَإِنَّمَا يَرْوِيهَا عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسٍ، قَالَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ . . . فَذَكَرَهُ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو نماز کی حالت میں کنکریاں ہلا رہا تھا، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو اس شخص سے فرمایا: ”تیری نماز میں سے تیرا حصہ بس یہی ہے۔““ امام ابو یعلیٰ موصلی کی یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے راوی یوسف بن خالد سمتی کو محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، نیز امام اعمش (سلیمان بن مہران) کا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے بلکہ انہوں نے مکہ مکرمہ میں صرف انہیں مقامِ ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، ابن المدینی کے بقول اعمش جو روایات سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں وہ دراصل یزید رقاشی کے واسطے سے ہوتی ہیں، امام بزار نے بھی اسے یوسف بن خالد کے واسطے ہی سے روایت کیا ہے۔