إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الوسوسة باب: وسوسے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 141
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ أَيْضًا: ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ عِنْدَكَ عَلَى حَالٍ، حَتَّى إِذَا فَارَقْنَاكَ نَكُونُ عَلَى غَيْرِهِ، قَالَ: كَيْفَ أَنْتُمْ وَنَبِيُّكُمْ؟ قَالُوا: أَنْتَ نَبِيُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو ہماری (ایمانی و قلبی) حالت کچھ اور ہوتی ہے، یہاں تک کہ جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں تو وہ کیفیت باقی نہیں رہتی۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم اپنے نبی کے متعلق (اپنے ایمان و عقیدے میں) کیسے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ پوشیدہ اور اعلانیہ ہر حال میں ہمارے نبی ہیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تب تو یہ منافقت نہیں ہے۔“