إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الوسوسة باب: وسوسے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 140
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِالشَّيْءِ الَّذِي لَأَنْ يَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَيَنْقَطِعَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تِلْكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! آپ کا اس بارے میں کیا ارشاد ہے کہ ہم میں سے کوئی اپنے جی میں ایسی بات (وسوسہ) پاتا ہے کہ اس کے نزدیک آسمان سے گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا اس بات سے کہیں زیادہ پسندیدہ ہے کہ وہ اسے زبان پر لائے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو خالص ایمان کی علامت ہے۔“
اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں مؤمل، حماد اور ثابت (رحمہ اللہ) کے طریق سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔