إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الوسوسة باب: وسوسے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 139
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا: وَثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا (مُعْتَمِرٌ )، سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ عَنْ شَهْرِ بْنِ حْوَشَبٍ "أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَائِشَةَ: إِنَّ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ، لَوْ تَكَلَّمَ بِهِ ذَهَبَتْ آخِرَتُهُ، وَلَوْ ظَهَرَ عَلَيْهِ لَقُتِلَ. قَالَ: فَكَبَّرَتْ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَتْ: سُئِلَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا يُخْتَبَرُ بِهَذَا الْمُؤْمِنُ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے عرض کی: ”ہم میں سے کوئی شخص اپنے دل میں ایسی (وسوسے والی) بات پاتا ہے کہ اگر وہ اسے زبان پر لائے تو اس کی آخرت برباد ہو جائے اور اگر وہ بات اس پر ظاہر ہو جائے تو اسے قتل کر دیا جائے۔“ یہ سن کر سیدہ رضی اللہ عنہا نے تین مرتبہ اللہ اکبر کہا، پھر فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سے بھی اس کے متعلق دریافت کیا گیا تھا تو آپ ﷺ نے بھی تین بار اللہ اکبر کہا اور پھر ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس (صورتِ حال) کے ذریعے تو صرف مومن ہی آزمایا جاتا ہے۔““