❮
❯
حدیث نمبر: 1347
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ((مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَسْجُدَ فَلْيَسْجُدْ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلَا يَرْفَعَنَّ إِلَى وَجْهِهِ شَيْئًا، وَلْيَكُنْ سُجُودُهُ رُكُوعًا، وَلْيَكُنْ رُكُوعُهُ أَنْ يُومِئَ بِرَأْسِهِ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا .
وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ ضَعِيفٌ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سجدہ کرنے کی قدرت رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ سجدہ کرے، اور جو (بوجہ معذوری) سجدہ کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ (سجدہ کرنے کے لیے) اپنے چہرے کی طرف کوئی چیز بلند نہ کرے، بلکہ اس کا سجدہ رکوع کی طرح (اشارتاً) ہو اور اس کا رکوع سر کے اشارے سے ہونا چاہیے۔“ امام بیہقی نے اسے اپنی سنن میں امام مالک کی سند سے نافع کے واسطے سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موقوفاً روایت کیا ہے، نیز اس روایت کی سند میں شامل راوی عبداللہ بن عامر الاسلمی ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1347
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «عبد الله بن عامر الأسلمي ضعيف»