❮
❯
حدیث نمبر: 1348
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "عَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرِيضًا وَأَنَا مَعَهُ، فَرَآهُ يُصَلِّي وَيَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ فَنَهَاهُ وَقَالَ: إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ فَاسْجُدْ، وَإِلَّا فَأَوْمِئْ إِيمَاءً، وَاجْعَلِ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ " .
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ مَرِيضًا فَرَآهُ يُصَلِّي عَلَى وِسَادَةٍ، فَأَخَذَهَا فَرَمَى بِهَا، فَأَخَذَ عُودًا لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَأَخَذَهُ فَرَمَى بِهِ، وَقَالَ: صَلِّ عَلَى الْأَرْضِ إِنِ اسْتَطَعْتَ وَإِلَّا فَأَوْمِئْ . . . " فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ الثَّوْرِيِّ بِهِ . . . فَذَكَرَهُ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور میں بھی آپ ﷺ کے ہمراہ تھا، آپ ﷺ نے دیکھا کہ وہ شخص ایک تکیے پر سجدہ کرتے ہوئے نماز پڑھ رہا ہے، تو آپ ﷺ نے اسے اس عمل سے منع فرما دیا اور ارشاد فرمایا: ”اگر تم زمین پر سجدہ کرنے کی قدرت رکھتے ہو تو سجدہ کرو، ورنہ اشارے سے (نماز) پڑھو اور اپنے سجدے کو رکوع کی نسبت زیادہ پست (جھکا ہوا) رکھو۔“ نیز امام بیہقی نے اپنی سنن میں سفیان ثوری کے واسطے سے ابو زبیر سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، آپ ﷺ نے اسے دیکھا کہ وہ تکیے پر (سر رکھ کر) نماز پڑھ رہا ہے، تو آپ ﷺ نے وہ تکیہ پکڑا اور اسے ایک طرف پھینک دیا، پھر اس مریض نے نماز پڑھنے کے لیے ایک لکڑی اٹھائی تو آپ ﷺ نے اسے بھی پکڑ کر پھینک دیا اور ارشاد فرمایا: ”اگر تم استطاعت رکھتے ہو تو زمین پر (سجدہ کر کے) نماز پڑھو ورنہ اشارے سے (نماز) ادا کرو۔“ اور اسی طرح امام بزار نے بھی اسے امام سفیان ثوری کے طریق سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1348
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ حفص بن أبي داود (حفص بن سليمان القارئ) متروك
تخریج حدیث «حفص بن سليمان الأسدي أبو عمر القارئ: متروك الحديث مع إمامته في القراءة (التقريب)؛ محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى: صدوق سيئ الحفظ جدًا (التقريب)»
«(1348/1) أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13082، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2895»
«(1348/2) أخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4357، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 588»