إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب فيمن أدرك القوم ركوعا باب: جو جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے، اس کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1326
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ "فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ يُكَبِّرُ؟ قَالَ: لَا، حَتَّى تَأْخُذَ مَقَامَكَ فِي الصَّفِّ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو مسجد میں اس وقت داخل ہو جب لوگ رکوع کی حالت میں ہوں کہ کیا وہ (وہیں سے) تکبیر کہہ لے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، (ایسا نہ کرو) یہاں تک کہ تم صف میں اپنا مقام حاصل کر لو۔“