❮
❯
حدیث نمبر: 1164
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مُتَوَكِّئًا عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ قَطَرِيٌّ مُتَوَشِّحًا بِهِ، فَصَلَّى بِهِمْ فِيهِ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ " .
وَكَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ مَرْفُوعًا . . . فَذَكَرَهُ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ہی کپڑے میں نماز ادا فرمائی جبکہ آپ ﷺ نے اس کے دونوں پلوؤں کو ایک دوسرے کے مخالف (کندھوں پر) ڈال رکھا تھا“، اس روایت کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی امام ابوبکر بن ابی شیبہ کے طریق سے ذکر کیا ہے، نیز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے (دوسری سند کے ساتھ) مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (اپنے گھر سے) سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا سہارا لیے ہوئے باہر تشریف لائے، اس وقت آپ ﷺ پر قطری کپڑے کی ایک چادر تھی جسے آپ ﷺ نے (بغل کے نیچے سے نکال کر کندھے پر ڈالتے ہوئے) لپیٹا ہوا تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے صحابہ کرام کو اسی میں نماز پڑھائی اور آپ ﷺ کے جسمِ اطہر پر اس کے علاوہ کوئی دوسرا کپڑا نہ تھا“، اسی طرح امام بزار نے بھی اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه / حدیث: 1164
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات، وفيه سقط بين ابن أبي شيبة وإسرائيل في هذا الموضع
تخریج حدیث «ابن أبي شيبة لم يدرك إسرائيل فبينهما واسطة سقطت؛ إسرائيل وعاصم الأحول ثقتان، وعاصم سمع أنسًا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13350، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1849»