إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه— قبلہ کا بیان، اور اس میں ستر ڈھانپنے اور جن (کپڑوں/جگہوں) میں نماز پڑھی جائے ان کا ذکر۔
باب الصلاة في الثوب الواحد باب: ایک کپڑے میں نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 1161
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَخْبَرَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، عَنِ ابْنٍ لِعْمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ، سَمِعْتُ غَيْلَانَ بْنَ جَامِعٍ، ثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنٍ لِعَمَّارِ ابْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: قَالَ أَبِي : "أَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ " .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ . . . فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُوسَى ، ثَنَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا يَعْلَى . . . فَذَكَرَهُ . وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِمَامَةِترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد (سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جسے آپ ﷺ نے اپنے جسمِ اطہر پر لپیٹا ہوا تھا“، نیز امام ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھائی جبکہ آپ ﷺ اسے اپنے جسم مبارک پر لپیٹے ہوئے تھے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور یہ حدیث کتاب الامامۃ میں پہلے گزر چکی ہے۔