❮
❯
حدیث نمبر: 1112
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ - وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ جَمِيعًا - قَالَ: "إِنِّي لَفِي مَنْزِلِي إِذْ مُنَادٍ يُنَادِي عَلَى الْبَابِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ الْقِبْلَةَ، فَأَشْهَدُ عَلَى إِمَامِنَا وَالرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ، لَقَدْ صَلَّى إِلَى هَا هُنَا - يَعْنِي: لِبَيْتِ الْمَقْدِسِ - وَإِلَى هَا هُنَا - يَعْنِي: الْكَعْبَةَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ .
ترجمہ

سیدنا عمارہ بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور انہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرمائی تھی)، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک دروازے پر ایک منادی نے پکار کر یہ خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے قبلہ تبدیل فرما دیا ہے، پس میں اپنے امام، مردوں، عورتوں اور بچوں کے متعلق اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے ادھر یعنی بیت المقدس کی جانب بھی نماز پڑھی اور پھر ادھر یعنی خانہ کعبہ کی جانب بھی نماز ادا کی۔“ یہ سند قیس بن ربیع کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه / حدیث: 1112
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف قيس بن الربيع»