إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب كراهة إمامة المتيمم للمتوضئين وما جاء فيمن أم بعدما صلى وفيمن أم في ثوب واحد وغير ذلك باب: تیمم کرنے والے کا وضو کرنے والوں کی امامت کرنے کی کراہت، اور نماز پڑھ لینے کے بعد امامت کرنے والے، ایک کپڑے میں امامت کرنے والے وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1100
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَلِيٍّ "أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَؤُمَّ الْمُتَيَمِّمُ الْمُتَوَضِّئِينَ " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”وہ اس بات کو ناپسندیدہ خیال فرماتے تھے کہ تیمم کرنے والا شخص ان لوگوں کی امامت کرائے جنہوں نے وضو کر رکھا ہو۔“