إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب فيمن يلي الإمام ومتى يقوم الإمام باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور امام کب کھڑا ہو۔
حدیث نمبر: 1056
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "دَخَلْتُ مَعَ عُمَرَ فِي سَبْحَةِ الظُّهْرِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَجَاءَ "يَرْفَأُ " فَقُمْتُ أَنَا وَهُوَ خَلْفَهُ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ظہر کی نفل نماز میں شریک ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا، پھر یرفأ آ گئے تو میں اور وہ (دونوں) ان کے پیچھے کھڑے ہو گئے“۔