إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب فيمن يلي الإمام ومتى يقوم الإمام باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور امام کب کھڑا ہو۔
حدیث نمبر: 1055
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: "إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً يَتَقَدَّمُهُمْ أَحَدُهُمْ، وَيَتَأَخَّرُ اثْنَانِ يَصُفَّانِ خَلْفَهُ، قَالَ: وَجِئْتُ مَرَّةً فَقُمْتُ عَلَى يَسَارِهِ، فَأَقَامَنِي عَلَى يَمِينِهِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب (نمازیوں کی تعداد) تین ہو تو ان میں سے ایک آگے بڑھ جائے اور باقی دو پیچھے رہ کر اس کے پیچھے صف بنائیں“، نیز انہوں نے فرمایا کہ ”میں ایک مرتبہ (نماز میں) آیا اور ان کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو انہوں نے مجھے (پکڑ کر) اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا“۔