إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمامة— امامت کا بیان۔
باب في تسوية الصفوف باب: صفیں درست کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1057
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، أَبَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ عُذْرَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: "كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ الرُّكُوعِ، قَوَّمْنَا صُفُوفَنَا حَتَّى يَسْجُدَ، فَإِذَا سَجَدَ تَبِعْنَاهُ " .ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم جب رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کرتے اور رکوع سے اپنے سر اٹھاتے تو اپنی صفوں میں (سیدھے) کھڑے رہتے یہاں تک کہ آپ ﷺ سجدہ فرما لیتے، پھر جب آپ ﷺ سجدہ کر لیتے تو ہم بھی (آپ کی اتباع میں) سجدے میں چلے جاتے۔“