کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: " نَحْنُ أَهْلَ مَكَّةَ نَفْخَرُ عَلَى النَّاسِ بِأَرْبَعَةٍ: فَقِيهُنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، وَقَاصُّنَا عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ ، وَمُؤَذِّنُنَا أَبِي مَحْذُورَةَ ، وَقَارِئُنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ ".
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہم اہل مکہ چار شخصیات کی وجہ سے لوگوں پر فخر کرتے ہیں: ہمارے فقیہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہیں، ہمارے وعظ کرنے والے عبید بن عمیر رحمہ اللہ ہیں، ہمارے مؤذن سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ ہیں اور ہمارے قاری سیدنا عبداللہ بن السائب رضی اللہ عنہ ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هِشَامٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، سَمِعْتُهُ يَذْكُرُ عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُسَمَّى الْبَحْرَ لِكَثْرَةِ عِلْمِهِ" .
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ان کے کثرتِ علم کی وجہ سے «البحر» (سمندر) پکارا جاتا تھا۔“