فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1928
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ ، عَنْ ضِمَادِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَوْفٍ ، قَثَنَا الْفَرَزْدَقُ بْنُ جَوَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عِكْرِمَةُ وَنَحْنُ مَعَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ بِجُرْجَانَ فَقُلْنَا لِشَهْرٍ أَلَا نَأْتِيهِ؟ فَقَالَ: "إِيتُوهُ فَإِنَّهُ لَمْ تَكُنْ أُمَّةٌ إِلَّا وَقَدْ كَانَ لَهَا حَبْرٌ، وَإِنَّ مَوْلَى هَذَا ابْنُ عَبَّاسٍ كَانَ حَبْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ" .ترجمہ
فرزدق بن جوّاس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عکرمہ رحمہ اللہ جرجان میں ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم شہر بن حوشب رحمہ اللہ کی معیت میں تھے، تو ہم نے شہر رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا ہم ان کی خدمت میں حاضر نہ ہوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم ان کے پاس ضرور جاؤ، کیونکہ کوئی ایسی امت نہیں گزری جس کا کوئی نہ کوئی «حبر» (بڑا عالم) نہ رہا ہو، اور یقیناً ان کے مولیٰ (آقا) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس امت کے «حبر» تھے۔“