کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (نبی ﷺ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے علم، فقہ اور تاویل کی دعا کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، نَا أَبِي ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بِتُّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: ضَعْ لِي طَهُورًا فَوَضَعْتُهُ لَهُ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ" .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک رات نبی ﷺ کے ساتھ اپنی خالہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں گزاری، پس نبی ﷺ رات کے وقت بیدار ہوئے اور فرمایا: ”میرے لیے وضو کا پانی رکھو۔“ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے لیے پانی رکھ دیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ» ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما۔““
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، قَثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "دَعَا لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَزِيدَنِي اللَّهُ عِلْمًا وَفَهْمًا" .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے میرے لیے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ میرے علم اور فہم میں اضافہ فرمائے۔“