حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ شَيْبَةَ الْأَنْصَارِيُّ السُّلَمِيُّ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَدْرٍ وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَذِنْتَ لِي فَخَرَجْتُ إِلَى مَكَّةَ فَهَاجَرْتُ مِنْهَا أَوْ قَالَ: فَأُهَاجِرُ مِنْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَمِّ اطْمَئِنَّ فَإِنَّكَ خَاتَمُ الْمُهَاجِرِينَ فِي الْهِجْرَةِ، كَمَا أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ فِي النُّبُوَّةِ" .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ بدر سے واپس تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ہمراہ آپ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے، تو انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ مجھے اجازت دیں اور میں مکہ چلا جاؤں، پھر وہاں سے ہجرت کروں۔“ یا (راوی کو شک ہے کہ) کہا: ”تاکہ میں وہاں سے ہجرت کر سکوں۔“
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے چچا! آپ اطمینان رکھیے، کیونکہ ہجرت کے سلسلے میں آپ خاتم المہاجرین ہیں، جس طرح نبوت کے سلسلے میں میں خاتم النبیین ہوں۔“
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے چچا! آپ اطمینان رکھیے، کیونکہ ہجرت کے سلسلے میں آپ خاتم المہاجرین ہیں، جس طرح نبوت کے سلسلے میں میں خاتم النبیین ہوں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ الْحَكَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلٍ ، قَالَ: لَمَّا أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأُسَارَى قَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي فَأَخْرُجَ إِلَى مَكَّةَ فَأُهَاجِرَ إِلَيْكَ كَمَا هَاجَرَ الْمُهَاجِرُونَ إِلَيْكَ قَالَ: "اجْلِسْ يَا عَمِّ، فَأَنْتَ خَاتَمُ الْمُهَاجِرِينَ، كَمَا أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ" .
ترجمہ
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں قیدی لائے گئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے چھوڑ دیجیے تاکہ میں مکہ چلا جاؤں اور پھر آپ کی طرف اسی طرح ہجرت کر کے آؤں جیسے مہاجرین نے آپ کی طرف ہجرت کی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے میرے چچا! یہیں ٹھہریے، کیونکہ آپ مہاجرین کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، جیسے میں نبیوں کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں۔“