فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْعَبَّاسِ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے دن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1813
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ الْحَكَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلٍ ، قَالَ: لَمَّا أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأُسَارَى قَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي فَأَخْرُجَ إِلَى مَكَّةَ فَأُهَاجِرَ إِلَيْكَ كَمَا هَاجَرَ الْمُهَاجِرُونَ إِلَيْكَ قَالَ: "اجْلِسْ يَا عَمِّ، فَأَنْتَ خَاتَمُ الْمُهَاجِرِينَ، كَمَا أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ" .ترجمہ
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں قیدی لائے گئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے چھوڑ دیجیے تاکہ میں مکہ چلا جاؤں اور پھر آپ کی طرف اسی طرح ہجرت کر کے آؤں جیسے مہاجرین نے آپ کی طرف ہجرت کی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے میرے چچا! یہیں ٹھہریے، کیونکہ آپ مہاجرین کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، جیسے میں نبیوں کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں۔“