حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ أُصَدِّقُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْأَشْعَرِيَّيْنِ أَبِي مُوسَى ، وَأَبِي مَالِكٍ "مَنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟" قَالُوا: مِنْ زُبَيْدٍ قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ" قَالُوا: وَفِي رِمَعٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ وَفِي رِمَعٍ".
ترجمہ
معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس کی میں تصدیق کرتا ہوں کہ نبی کریم ﷺ نے دو اشعری صحابہ، سیدنا ابوموسیٰ اور سیدنا ابو مالک رضی اللہ عنہما سے دریافت فرمایا: ”تم کہاں سے آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”زبید سے۔“ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ» ”اے اللہ! زبید میں برکت عطا فرما۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور رمع میں بھی؟“ آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ» ”اے اللہ! زبید میں برکت عطا فرما۔“ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ادا فرمائے، پھر تیسری مرتبہ (ساتھ ہی) فرمایا: «وَفِي رِمَعٍ» ”اور رمع میں بھی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَوْ غَيْرِهِ قَالَ: "قَدِمَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَمَانِينَ رَجُلًا مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: وَلَمْ يَقْدَمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَشْرَةُ رَهْطٍ، قَالَ قَتَادَةُ: وَمَا رَحَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ أَحَدٌ".
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ یا کسی اور راوی سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنی قوم کے اسی افراد کے ہمراہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے“
نیز فرمایا: ”اور بنو تمیم میں سے دس افراد کی کوئی جماعت بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوئی تھی“
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور بنو بکر بن وائل میں سے کسی ایک شخص نے بھی رسول اللہ ﷺ کی طرف رختِ سفر نہیں باندھا تھا۔“
نیز فرمایا: ”اور بنو تمیم میں سے دس افراد کی کوئی جماعت بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوئی تھی“
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور بنو بکر بن وائل میں سے کسی ایک شخص نے بھی رسول اللہ ﷺ کی طرف رختِ سفر نہیں باندھا تھا۔“