فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ الْأَشْعَرِيِّينَ) باب: (اشعریوں کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1660
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَوْ غَيْرِهِ قَالَ: "قَدِمَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَمَانِينَ رَجُلًا مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: وَلَمْ يَقْدَمْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَشْرَةُ رَهْطٍ، قَالَ قَتَادَةُ: وَمَا رَحَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ أَحَدٌ".ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ یا کسی اور راوی سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنی قوم کے اسی افراد کے ہمراہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے“
نیز فرمایا: ”اور بنو تمیم میں سے دس افراد کی کوئی جماعت بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوئی تھی“
قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور بنو بکر بن وائل میں سے کسی ایک شخص نے بھی رسول اللہ ﷺ کی طرف رختِ سفر نہیں باندھا تھا۔“