فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ الْأَشْعَرِيِّينَ) باب: (اشعریوں کی فضیلت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ أُصَدِّقُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْأَشْعَرِيَّيْنِ أَبِي مُوسَى ، وَأَبِي مَالِكٍ "مَنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟" قَالُوا: مِنْ زُبَيْدٍ قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ" قَالُوا: وَفِي رِمَعٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ وَفِي رِمَعٍ".معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس کی میں تصدیق کرتا ہوں کہ نبی کریم ﷺ نے دو اشعری صحابہ، سیدنا ابوموسیٰ اور سیدنا ابو مالک رضی اللہ عنہما سے دریافت فرمایا: ”تم کہاں سے آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”زبید سے۔“ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ» ”اے اللہ! زبید میں برکت عطا فرما۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور رمع میں بھی؟“ آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي زُبَيْدٍ» ”اے اللہ! زبید میں برکت عطا فرما۔“ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ادا فرمائے، پھر تیسری مرتبہ (ساتھ ہی) فرمایا: «وَفِي رِمَعٍ» ”اور رمع میں بھی۔“