کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَعْلَى الْمَعْنِيُّ قَالَا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَّرَ خَدِيجَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ "بَشَّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا لَغْوَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".
ترجمہ
اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو خوشخبری دی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، آپ ﷺ نے انہیں جنت میں (خولدار) موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دی جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف و ماندگی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: "بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں خول دار موتیوں کے ایک ایسے گھر کی بشارت دی، جس میں نہ شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“