فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بِشَارَةِ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ) باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1581
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَعْلَى الْمَعْنِيُّ قَالَا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَّرَ خَدِيجَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ "بَشَّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا لَغْوَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".ترجمہ
اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو خوشخبری دی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، آپ ﷺ نے انہیں جنت میں (خولدار) موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دی جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف و ماندگی۔“