حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، قَثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ دَغْفَلٍ السَّدُوسِيِّ ، قَالَ: "مَا اخْتَلَفَ النَّاسُ قَطُّ، إِلَّا كَانَ الْحَقُّ مَعَ مُضَرَ".
ترجمہ
دغفل السدوسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لوگوں نے کبھی بھی کسی معاملے میں اختلاف نہیں کیا، مگر حق ہمیشہ قبیلہ مضر ہی کے ساتھ رہا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا سَعِيدٌ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَسُبُّوا مُضَرَ فَإِنَّهُ كَانَ عَلَى دِينِ إِبْرَاهِيمَ، وَإِنَّ أَوَّلَ دِينِ إِبْرَاهِيمَ لِعَمْرِو بْنِ لُحَيِّ بْنِ قَمَعَةَ بْنِ خِنْدِفٍ ، وَقَالَ: رَأَيْتُهُ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ".
ترجمہ
عبد اللہ بن حارث بن ہشام مخزومی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مضر کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ وہ ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھا، اور ابراہیم علیہ السلام کے دین [میں تحریف و بگاڑ کا آغاز] سب سے پہلے عمرو بن لُحی بن قمعہ بن خِندف کے ہاتھوں ہوا،“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اسے آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹتے ہوئے دیکھا ہے۔“