فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ مُضَرَ) باب: (قبیلہ مضر کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1524
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا سَعِيدٌ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَسُبُّوا مُضَرَ فَإِنَّهُ كَانَ عَلَى دِينِ إِبْرَاهِيمَ، وَإِنَّ أَوَّلَ دِينِ إِبْرَاهِيمَ لِعَمْرِو بْنِ لُحَيِّ بْنِ قَمَعَةَ بْنِ خِنْدِفٍ ، وَقَالَ: رَأَيْتُهُ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ".ترجمہ
عبد اللہ بن حارث بن ہشام مخزومی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مضر کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ وہ ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھا، اور ابراہیم علیہ السلام کے دین [میں تحریف و بگاڑ کا آغاز] سب سے پہلے عمرو بن لُحی بن قمعہ بن خِندف کے ہاتھوں ہوا،“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اسے آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹتے ہوئے دیکھا ہے۔“