فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَأْمِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو امیر مقرر کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1525
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُسَامَةَ عَلَى قَوْمٍ قَالَ: فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمَارَتِهِ، فَقَالَ: "إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ، فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ كَانَ لِمَنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ، وَإِنَّ ابْنَهُ هَذَا لِمَنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا امیر مقرر فرمایا تو لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم ان کی امارت پر اعتراض کرتے ہو تو اس سے پہلے تم ان کے والد کی امارت پر بھی اعتراض کر چکے ہو؛ اللہ کی قسم! وہ یقیناً امارت کے لیے موزوں تھے اور وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے تھے، اور ان کے بعد ان کا یہ بیٹا بھی یقیناً میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے ہے۔“