کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان پر غم کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ: لَمَّا قَضَى سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ رَجَعَ فَانْفَجَرَتْ يَدُهُ دَمًا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْبَلَ فِي نَفَرٍ مَعَهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَ رَأْسَهُ فِي حِجْرِهِ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ إِنَّ سَعْدًا قَدْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِكَ، وَصَدَّقَ رُسُلَكَ وَقَضَى الَّذِي عَلَيْهِ، فَاقْبَلْ رُوحَهُ بِخَيْرٍ مَا تَقَبَّلْتَ بِهِ الْأَرْوَاحَ".
ترجمہ
انصار کے ایک شخص سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ بنو قریظہ کے معاملے میں فیصلہ کر کے واپس ہوئے تو ان کے ہاتھ کا (زخم) پھٹ پڑا اور خون بہنے لگا۔ جب نبی کریم ﷺ کو یہ اطلاع ملی تو آپ ﷺ چند افراد کی معیت میں تشریف لائے، ان کے پاس پہنچے اور ان کا سر اپنی گود میں رکھ لیا، پھر آپ ﷺ نے عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنَّ سَعْدًا قَدْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِكَ، وَصَدَّقَ رُسُلَكَ وَقَضَى الَّذِي عَلَيْهِ، فَاقْبَلْ رُوحَهُ بِخَيْرٍ مَا تَقَبَّلْتَ بِهِ الْأَرْوَاحَ» ”اے اللہ! بیشک سعد نے تیری راہ میں جہاد کیا، تیرے رسولوں کی تصدیق کی اور اپنی ذمہ داری پوری کر دی، پس تو اس کی روح کو اس بہترین طریقے سے قبول فرما جس طرح تو روحوں کو قبول فرماتا ہے۔““
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهَا: أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ بْنِ سَكَنٍ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا يَرْقَأُ دَمْعُكِ وَيَذْهَبُ حُزْنُكِ بِأَنَّ ابْنَكَ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللَّهُ لَهُ، وَاهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ".
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ان کی والدہ (غم سے) پکار اٹھیں، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے آنسو تھم نہیں جائیں گے اور تیرا غم دور نہیں ہوگا کہ تیرا بیٹا وہ پہلا شخص ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ ہنسا اور جس کی وجہ سے عرشِ الٰہی لرز اٹھا؟““