فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَالْحُزْنِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان پر غم کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ: لَمَّا قَضَى سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ رَجَعَ فَانْفَجَرَتْ يَدُهُ دَمًا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْبَلَ فِي نَفَرٍ مَعَهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَ رَأْسَهُ فِي حِجْرِهِ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ إِنَّ سَعْدًا قَدْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِكَ، وَصَدَّقَ رُسُلَكَ وَقَضَى الَّذِي عَلَيْهِ، فَاقْبَلْ رُوحَهُ بِخَيْرٍ مَا تَقَبَّلْتَ بِهِ الْأَرْوَاحَ".انصار کے ایک شخص سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ بنو قریظہ کے معاملے میں فیصلہ کر کے واپس ہوئے تو ان کے ہاتھ کا (زخم) پھٹ پڑا اور خون بہنے لگا۔ جب نبی کریم ﷺ کو یہ اطلاع ملی تو آپ ﷺ چند افراد کی معیت میں تشریف لائے، ان کے پاس پہنچے اور ان کا سر اپنی گود میں رکھ لیا، پھر آپ ﷺ نے عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنَّ سَعْدًا قَدْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِكَ، وَصَدَّقَ رُسُلَكَ وَقَضَى الَّذِي عَلَيْهِ، فَاقْبَلْ رُوحَهُ بِخَيْرٍ مَا تَقَبَّلْتَ بِهِ الْأَرْوَاحَ» ”اے اللہ! بیشک سعد نے تیری راہ میں جہاد کیا، تیرے رسولوں کی تصدیق کی اور اپنی ذمہ داری پوری کر دی، پس تو اس کی روح کو اس بہترین طریقے سے قبول فرما جس طرح تو روحوں کو قبول فرماتا ہے۔““