فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ضَمَّةِ الْقَبْرِ لِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) باب: (قبر کے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو بھینچنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1501
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ لِلْقَبْرِ ضَغْطَةً، وَلَوْ كَانَ أَحَدٌ نَاجِيًا مِنْهَا، نَجَا مِنْهَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ". ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ قبر کا ایک مرتبہ بھینچنا (دباؤ) ہوتا ہے، اور اگر کوئی اس سے نجات پانے والا ہوتا تو یقیناً سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ اس سے نجات پا جاتے۔“